مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واقسموا بالله جهد ايمانهم لئن امرتهم ليخرجن قل لا تقسموا طاعة معروفة ان الله خبير بما تعملون

اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 53
  • پارہ 18
  • صفحہ 356

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافقین بڑی سخت تاکیدی قسمیں کھا کر آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم کو آپ حکم دیں تو سب گھر بار چھوڑ کر خدا کے راستہ میں نکل جانے کے لئے تیار ہیں ذرا حضور ﷺ اشارہ فرمائیں تو سب مال و دولت اللہ کے راستہ میں لٹا کر الگ ہو جائیں اس پر فرمایا کہ اس قدر منہ بھر کر لمبی چوڑی قسمیں کھانے کی ضرورت نہیں۔تمہاری فرمانبرداری کی حقیقت سب معلوم ہو چکی کہ زبان سے دعوے بہت کیا کرتے ہو۔ اور عمل کا وقت آئے تو آہستہ سے کھسک جاتے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَأَقْسَمُوا۟اور انہوں نے قسمیں کھائیںwa-aqsamū
  2. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  3. جَهْدَپکیjahda
  4. أَيْمَـٰنِهِمْاپنی (پکی) قسمیںaymānihim
  5. لَئِنْالبتہ اگرla-in
  6. أَمَرْتَهُمْتو نے حکم دیا ان کوamartahum
  7. لَيَخْرُجُنَّ ۖیقینا وہ ضرور نکلیں گےlayakhrujunna
  8. قُلکہہ دیجیےqul
  9. لَّانہlā
  10. تُقْسِمُوا۟ ۖتم قسمیں کھاؤtuq'simū
  11. طَاعَةٌۭاطاعتṭāʿatun
  12. مَّعْرُوفَةٌ ۚمعلوم ہےmaʿrūfatun
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. خَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrun
  16. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  17. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں