مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين لا يرجون لقاءنا لولا انزل علينا الملائكة او نرى ربنا لقد استكبروا في انفسهم وعتوا عتوا كبيرا

اور جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔ کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ نازل کئے گئے۔ یا ہم اپنی آنکھ سے اپنے پروردگار کو دیکھ لیں۔ یہ اپنے خیال میں بڑائی رکھتے ہیں اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہو رہے ہی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 21
  • پارہ 19
  • صفحہ 362

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن کو یہ امید نہیں کہ ایک روز ہمارے روبرو حاضر ہو کر حساب و کتاب دینا ہے وہ سزا کے خوف سے بالکل بے فکر ہو کر معاندانہ اور گستاخانہ کلمات زبان سے بکتے ہیں۔ مثلاً کہتے ہیں کہ محمد ﷺ کی طرح ہم پر فرشتے وحی لے کر کیوں نہ اترے یا خدا تعالیٰ سامنے آ کر ہم سے ہمکلام کیوں نہ ہو گیا۔ کم ازکم فرشتے تمہاری تصدیق ہی کے لئے آ جاتے یا خود خداوند رب العزت کو ہم دیکھتے کہ سامنے ہو کر تمہارے دعوے کی تائید و تصدیق کر رہا ہے کما…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  3. لَانہیںlā
  4. يَرْجُونَجو امید رکھتےyarjūna
  5. لِقَآءَنَاہماری ملاقات کیliqāanā
  6. لَوْلَآکیوں نہیںlawlā
  7. أُنزِلَاتارے گئے۔ نازل کیے گئےunzila
  8. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  9. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  10. أَوْیاaw
  11. نَرَىٰہم دیکھتےnarā
  12. رَبَّنَا ۗاپنے رب کوrabbanā
  13. لَقَدِالبتہ تحقیقlaqadi
  14. ٱسْتَكْبَرُوا۟انہوں نے تکبر کیاis'takbarū
  15. فِىٓمیںfī
  16. أَنفُسِهِمْاپنے نفسوںanfusihim
  17. وَعَتَوْاور انہوں نے سرکشی کیwaʿataw
  18. عُتُوًّۭاسرکشیʿutuwwan
  19. كَبِيرًۭابڑیkabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں