مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي جعل الليل والنهار خلفة لمن اراد ان يذكر او اراد شكورا

اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 62
  • پارہ 19
  • صفحہ 365

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گھٹنے بڑھنے یا آنے کو بدلنا سدلنا فرمایا، یا یہ مطلب ہے کہ ایک کو دوسرے کا بدل بنایا ہے۔ مثلاً دن کا کا م رہ گیا، رات کو کر لیا، رات کا وظیفہ رہ گیا، دن میں پورا کر دیا۔ کما ورد فی الحدیث۔ یعنی چاند سورج وغیرہ کا الٹ پھیر اور رات دن کا ادل بدل اس لئے ہے کہ اس میں دھیان کر کے لوگ خداوند قدیر کی معرفت کا سراغ لگائیں کہ یہ سب تصرفات و تقلبات عظیمہ اسی کے دست قدرت کی کارسازیاں ہیں۔ اور رات دن کے فوائد و انعامات کو دیکھ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. جَعَلَجس نے بنایاjaʿala
  4. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  5. وَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāra
  6. خِلْفَةًۭجانشین۔ ایک دوسرے کے پیچھے آنے والاkhil'fatan
  7. لِّمَنْواسطے اس کے جوliman
  8. أَرَادَارادہ کرےarāda
  9. أَنکہan
  10. يَذَّكَّرَوہ نصیحت پکڑےyadhakkara
  11. أَوْیاaw
  12. أَرَادَارادہ کرےarāda
  13. شُكُورًۭاشکرگزار ہونے کاshukūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں