مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شَكُور

قرآن میں شكور

معنی: قدردان ہے

شكور قرآن کی 9 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
9
مادّہ
ش ك ر

شَكُور

اسم · 10 بار

معنی: قدردان ہے · دوسرے تراجم: بہت شکر کرنے والے کے لئے, شکرگزار, بہت شکر گزار کے, شکرگزار ہیں

قرآن میں صورتیں

  • شَكُورٍ ×8
  • شَكُورًا ×1
  • ٱلشَّكُورُ ×1

شُكُور

اسم · 2 بار

معنی: شکرگزار ہونے کا · دوسرے تراجم: شکریہ

قرآن میں صورتیں

  • شُكُورًا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشكر: تصور النعمة وإظهارها، قيل: وهو مقلوب عن الكشر، أي: الكشف، ويضاده الكفر، وهو: نسيان النعمة وسترها، ودابة شكور: مظهرة بسمنها إسداء صاحبها إليها، وقيل: أصله من عين شكرى، أي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿واشكروا لي﴾ [البقرة: 152] قد تقدم في باب الحاء الكلام على نوع من الشكر، والفرق بينه وبين الحمد عند الجمهور. وقال بعضهم: الشكر: تصور النعمة وإظهارها. ويضاده الكفر، وهو نسيان النعمة وسترها. ومن الأول قالوا: دابة شكور: مظهر بسمنه إسداء صاحبه إليه. وقيل: الشكر مقلوب من الكشر: وهو الكشف. ومنه: كشر عن أنيابة.…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ش ك ر پر مکمل اندراجات

شكور والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے جاؤ۔ اور ان کو خدا کے دن یاد دلاؤ اس میں ان لوگوں کے لیے جو صابر وشاکر ہیں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:5
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اُن لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا۔ بےشک نوح (ہمارے) شکرگزار بندے تھے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:3
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)

    سورہ فرقان، آیت 25:62
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:31
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جو چاہتے یہ ان کے لئے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:13
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:19
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیونکہ خدا ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا۔ وہ تو بخشنے والا (اور) قدردان ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:30
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ بےشک ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدردان ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:34
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:23
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:33
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:17
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار)

    سورہ دہر، آیت 76:9