مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تبارك الذي جعل في السماء بروجا وجعل فيها سراجا وقمرا منيرا

اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 61
  • پارہ 19
  • صفحہ 365

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بڑے بڑے ستارے، یا آسمانی قلعے جن میں فرشتے پہرہ دیتے ہیں۔ یا ممکن ہے سورج کی بارہ منزلیں مراد ہوں جو اہل ہیأت نے بیان کی ہیں۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ آسمان کے بارہ حصے، ان کا نام برج، ہر ایک پر ستاروں کا پتہ، یہ حدیں رکھی ہیں حساب کو۔ (موضح)۔ یعنی سورج، شاید نور و حرارت کے جمع ہونے اور صفت احراق رکھنے کی وجہ سے اس کو چراغ فرمایا وَّ جَعَلَ الۡقَمَرَ فِیۡہِنَّ نُوۡرًا وَّ جَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا (نوح۔۱۶)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabāraka
  2. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  3. جَعَلَجس نے بنائےjaʿala
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  6. بُرُوجًۭابرجburūjan
  7. وَجَعَلَاور بنائے۔ رکھ دیےwajaʿala
  8. فِيهَااس میںfīhā
  9. سِرَٰجًۭاسورجsirājan
  10. وَقَمَرًۭااور چاندwaqamaran
  11. مُّنِيرًۭاروشنmunīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں