مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 111

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا انؤمن لك واتبعك الارذلون

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 111
  • پارہ 19
  • صفحہ 371

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تھوڑے سے کمینے اور نیچ قوم کے لوگ اپنی نمود کے لئے تیرے ساتھ ہو گئے ہیں، بھلا یہ کیا اونچے کام کریں گے اور ہمارا فضل و شرف کب اجازت دے سکتا ہے کہ ان کمینوں کے دوش بدوش تمہاری مجلس میں بیٹھا کریں، پہلے تو آپ ان کو اپنے یہاں سےکھسکائیے، پھر ہم سےبات کرنا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  2. أَنُؤْمِنُکیا ہم ایمان لائیںanu'minu
  3. لَكَتجھ پرlaka
  4. وَٱتَّبَعَكَاور پیروی کی ہے تیریwa-ittabaʿaka
  5. ٱلْأَرْذَلُونَرذیل ترین لوگوں نے۔ گھٹیا لوگوں نےl-ardhalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں