مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويضيق صدري ولا ينطلق لساني فارسل الى هارون

اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 13
  • پارہ 19
  • صفحہ 367

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پوری بات سننے سے پہلے ہی جھٹلانا شروع کر دیں گے اور مجلس میں کوئی تائید کرنے والا نہ ہو گا۔ ممکن ہے اس وقت ملول اور حزیں ہو کر طبیعت رک جائے۔ دل نہ کھلے، اور زبان میں کچھ لکنت پہلے ہی سے ہے۔ تنگ دل ہو کر بولنے میں زیادہ رکاوٹ پیدا نہ ہو جائے۔ اس لئے میری تقویت و تائید کے لئے اگر ہارون کو جو مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہیں، میرا شریک حال کر دیا جائے تو بڑی مہربانی ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَضِيقُاور گھٹتا ہےwayaḍīqu
  2. صَدْرِىسینہ میراṣadrī
  3. وَلَااور نہیںwalā
  4. يَنطَلِقُچلتیyanṭaliqu
  5. لِسَانِىزبان میریlisānī
  6. فَأَرْسِلْتو بھیجیںfa-arsil
  7. إِلَىٰطرف (نبوت)ilā
  8. هَـٰرُونَہارون کیhārūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں