انطَلَقَ
فعل · 9 بارمعنی: تو دونوں چل دیئے · دوسرے تراجم: چلو, تو دونوں چل دیے, چلتی, اور چل دیئے
قرآن میں صورتیں
- فَٱنطَلَقَا ×3
- ٱنطَلِقُوٓا۟ ×2
- يَنطَلِقُ ×1
- وَٱنطَلَقَ ×1
- ٱنطَلَقْتُمْ ×1
- فَٱنطَلَقُوا۟ ×1
انطَلَقَ
معنی: تو دونوں چل دیئے
انطلق قرآن کی 6 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تو دونوں چل دیئے · دوسرے تراجم: چلو, تو دونوں چل دیے, چلتی, اور چل دیئے
أصل الطلاق: التخلية من الوثاق، يقال:
قوله تعالى: ﴿الطلاق مرتان﴾ [البقرة: 229]. الطلاق لغة: التخلية من الوثاق. يقال: أطلقت البعير من عقاله، وأطلقت لك من مالي كذا: خليت عنه. وأما شرعا فهو حل عقدة النكاح، بقول صريح أو كناية من زوج بشروط مذكورة في موضعها، وفيه معناه اللغوي أيضا لأنه تخلية للمرأة من وثاق الزوج. ويقال: طلقت المرأة فهي مطلقة وطالق، ويقال للحلال…
9 میں سے آیات 1–9
تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی
سورہ کہف، آیت 18:71پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی
سورہ کہف، آیت 18:74پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا)
سورہ کہف، آیت 18:77اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
سورہ شعراء، آیت 26:13تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے
سورہ ص، آیت 38:6جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم
سورہ فتح، آیت 48:15تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
سورہ قلم، آیت 68:23جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
سورہ مرسلات، آیت 77:29(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
سورہ مرسلات، آیت 77:30