مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 197

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يكن لهم اية ان يعلمه علماء بني اسرائيل

کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 197
  • پارہ 19
  • صفحہ 375

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی علمائے بنی اسرائیل خوب جانتے ہیں کہ یہ وہی کتاب اور پیغمبر ہے جس کی خبر پہلے سے آسمانی صحیفوں میں دی گئ تھی۔ چنانچہ ان میں سے بعض نے علانیہ اور بعض نے اپنی خصوصی مجلسوں میں امر حق کا اقرار کیا ہے اور بعض انصاف پسند اسی علم کی بناء پر مسلمان ہو گئے ، مثلاً حضرت عبداللہ بن سلام وغیرہ غرض ایک منصف فہیم کے لئے جس کا دل حق کی طلب رکھتا اور خدا سے ڈرتا ہو، اس چیز میں بڑی نشانی ہے کہ دوسرے مذاہب کے علماء بھی اپنے دلوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalam
  2. يَكُنہےyakun
  3. لَّهُمْان کے لیےlahum
  4. ءَايَةًکوئی نشانیāyatan
  5. أَنکہan
  6. يَعْلَمَهُۥجانتے ہیں اس کوyaʿlamahu
  7. عُلَمَـٰٓؤُا۟علماءʿulamāu
  8. بَنِىٓبنیbanī
  9. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں