مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجحدوا بها واستيقنتها انفسهم ظلما وعلوا فانظر كيف كان عاقبة المفسدين

اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 14
  • پارہ 19
  • صفحہ 378

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب وقتًا فوقتًا ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے وہ نشانیاں دکھلائی گئیں تو کہنے لگے کہ یہ سب جادو ہے حالانکہ ان کے دلوں میں یقین تھا کہ موسٰیؑ سچے ہیں اور جو نشان دکھلا رہے ہیں یقینًا خدائی نشان ہیں۔ جادو، شعبدہ اور نظر بندی نہیں ۔ مگر محض بے انصافی اور غرور و تکبر سے جان بوجھ کر اپنے ضمیر کے خلاف حق کی تکذیب اور سچائی کا انکار کر رہے تھے۔ پھر کیا ہوا، چند روز بعد پتہ لگ گیا کہ ایسے ہٹ دھرم مفسدوں کا انجام کیسا ہوتا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَحَدُوا۟اور انہوں نے بظاہر انکار کیwajaḥadū
  2. بِهَاان کاbihā
  3. وَٱسْتَيْقَنَتْهَآاور یقین کرلیا تھا اس کاwa-is'tayqanathā
  4. أَنفُسُهُمْان کے نفسوں نےanfusuhum
  5. ظُلْمًۭاظلم کے ساتھẓul'man
  6. وَعُلُوًّۭا ۚاور سرکشی کے ساتھwaʿuluwwan
  7. فَٱنظُرْتو دیکھوfa-unẓur
  8. كَيْفَکس طرحkayfa
  9. كَانَہواkāna
  10. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  11. ٱلْمُفْسِدِينَفساد کرنے والوں کاl-muf'sidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں