مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا قوم لم تستعجلون بالسيئة قبل الحسنة لولا تستغفرون الله لعلكم ترحمون

صالح نے کہا کہ بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو (اور) خدا سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 46
  • پارہ 19
  • صفحہ 381

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت صالحؑ نے ان کو بہت سمجھایا ہرطرح فہمائش کی اور آخر میں عذاب کی دھمکی دی جس پر وہ کہنے لگے یٰصٰلِحُ ائۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ۔ (اعراف۔۷۷) یعنی سچا ہے تو عذاب الہٰی ہم پر لے آ دیر کس بات کی ہے حضرت صالحؑ نے فرمایا کہ کمبختو! ایمان و توبہ اور بھلائی کی راہ تو اختیار نہیں کرتے جو دنیا و آخرت میں کام آئے۔ الٹے برائی طلب کرنے میں جلدی مچا رہے ہو۔ برا وقت آ پڑے گا تو ساری طمطراق ختم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  3. لِمَکیوں تمlima
  4. تَسْتَعْجِلُونَجلدی مانگ رہے ہوtastaʿjilūna
  5. بِٱلسَّيِّئَةِبرائی کوbil-sayi-ati
  6. قَبْلَقبل۔ پہلےqabla
  7. ٱلْحَسَنَةِ ۖبھلائی سےl-ḥasanati
  8. لَوْلَاکیوں نہیںlawlā
  9. تَسْتَغْفِرُونَتم بخشش مانگتےtastaghfirūna
  10. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  11. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  12. تُرْحَمُونَتم رحم کیے جاؤtur'ḥamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں