مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا اطيرنا بك وبمن معك قال طائركم عند الله بل انتم قوم تفتنون

وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہے۔ صالح نے کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جاتی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 47
  • پارہ 19
  • صفحہ 381

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب سے تیرا منحوس قدم آیا ہے اور یہ باتیں شروع کی ہیں ہم پر قحط وغیرہ کی سختیاں پڑتی جاتی ہیں اور گھر گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔ یعنی یہ سختیاں یا برائیاں میری وجہ سے نہیں تمہاری بدقسمتی سے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری شرارتوں اور بداعمالیوں کے سبب سے مقدر کی ہیں۔ یعنی کفر کی شامت سے تم پر سختی پڑی ہے کہ دیکھیں سمجھتے ہو یا نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. ٱطَّيَّرْنَاہم برا شگون لیتے ہیںiṭṭayyarnā
  3. بِكَتیرے ساتھbika
  4. وَبِمَناور ان سے جوwabiman
  5. مَّعَكَ ۚتیرے ساتھ ہیںmaʿaka
  6. قَالَکہاqāla
  7. طَـٰٓئِرُكُمْتمہارا شگونṭāirukum
  8. عِندَپاس ہےʿinda
  9. ٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahi
  10. بَلْبلکہbal
  11. أَنتُمْتمantum
  12. قَوْمٌۭایک گروہ ہوqawmun
  13. تُفْتَنُونَتم آزمائے جارہے ہوtuf'tanūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں