تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ان بدبختوں کو تہ ضلالت میں بھٹکنے دو۔ جب انہوں نے قرآن مبین کی قدر نہ پہچانی اور اس کی ہدایات و بشارات سے فائدہ نہ اٹھایا تو یہ ہی حشر ہونا تھا۔ آپ تو خدا کا شکر کیجئے کہ اس علیم و حکیم کی سب سے زیادہ عظیم الشان کتاب آپ کو مرحمت کی گئ ہے جس سے ہر وقت تازہ بتازہ فوائد پہنچ رہے ہیں۔ جس میں مومنین کے لئے بشارتیں ہیں اور مکذبین کو عبرتناک واقعات سنائے گئے ہیں تا سچوں کا دل مضبوط و قوی ہو اور جھوٹ کی حمایت کرنے والے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں