مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

امن يهديكم في ظلمات البر والبحر ومن يرسل الرياح بشرا بين يدي رحمته االه مع الله تعالى الله عما يشركون

بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) ۔ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 63
  • پارہ 20
  • صفحہ 382

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خشکی اور دریا کی اندھیریوں میں ستاروں کے ذریعہ سے تمہاری رہنمائی کرتا ہے۔ خواہ بلاواسطہ یا بالواسطہ قطب نما وغیرہ آلات کے۔ یعنی باران رحمت سے پہلے ہوائیں چلاتا ہے جو بارش کی آمد آمد کی خوشخبری سناتی ہیں۔ یعنی کہاں وہ قادر مطلق اور حکیم برحق اور کہاں عاجز و ناقص مخلوق، جسے اسکی خدائی کا شریک بتلایا جا رہا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّنیا کون ہے جوamman
  2. يَهْدِيكُمْرہنمائی کرتا ہو تمہاریyahdīkum
  3. فِىمیںfī
  4. ظُلُمَـٰتِاندھیروں (میں)ẓulumāti
  5. ٱلْبَرِّخشکی کےl-bari
  6. وَٱلْبَحْرِاور سمندر کےwal-baḥri
  7. وَمَناور کون ہے جوwaman
  8. يُرْسِلُبھیجتا ہےyur'silu
  9. ٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥa
  10. بُشْرًۢاخوش خبری کے ساتھbush'ran
  11. بَيْنَآگےbayna
  12. يَدَىْآگےyaday
  13. رَحْمَتِهِۦٓ ۗاس کی رحمت کےraḥmatihi
  14. أَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی اور الٰہ بھی ہےa-ilāhun
  15. مَّعَساتھmaʿa
  16. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  17. تَعَـٰلَىبلند ہےtaʿālā
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. عَمَّااس سے جوʿammā
  20. يُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہرا رہے ہیںyush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں