مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

امن يبدا الخلق ثم يعيده ومن يرزقكم من السماء والارض االه مع الله قل هاتوا برهانكم ان كنتم صادقين

بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا۔ پھر اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 64
  • پارہ 20
  • صفحہ 383

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ابتداءً پیدا کرنا تو سب کو مسلم ہے کہ اللہ کا کام ہے۔ موت کے بعد دوبارہ پیدا کرنے کو بھی اسی سے سمجھ لو۔ منکرین "بعث بعد الموت" بھی اتنا سمجھتے تھے کہ اگر بالفرض دوبارہ پیدا کئے گئے تو یہ کام اسی کا ہو گا جس نے اول پیدا کیا تھا۔ یعنی کون ہے جو آسمانی اور زمینی اسباب کے ذریعہ سے اپنی حکمت کے موافق تم کو روزی پہنچاتا ہے۔ یعنی اگر اتنے صاف نشانات اور واضح دلائل سننے کے بعد بھی تم خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور شرک کی قباحت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّنیا کون ہے جوamman
  2. يَبْدَؤُا۟ابتدا کرتا ہےyabda-u
  3. ٱلْخَلْقَتخلیق کیl-khalqa
  4. ثُمَّپھرthumma
  5. يُعِيدُهُۥوہ لوٹاتا ہے اس کوyuʿīduhu
  6. وَمَناور کونwaman
  7. يَرْزُقُكُمدیتا ہے تم کوyarzuqukum
  8. مِّنَسےmina
  9. ٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāi
  10. وَٱلْأَرْضِ ۗاور زمین (سے)wal-arḍi
  11. أَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی اور الٰہ بھی ہےa-ilāhun
  12. مَّعَساتھmaʿa
  13. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  14. قُلْکہہ دیجئےqul
  15. هَاتُوا۟لاؤhātū
  16. بُرْهَـٰنَكُمْاپنی دلیلbur'hānakum
  17. إِناگرin
  18. كُنتُمْہو تمkuntum
  19. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں