مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فرددناه الى امه كي تقر عينها ولا تحزن ولتعلم ان وعد الله حق ولكن اكثرهم لا يعلمون

تو ہم نے (اس طریق سے) اُن کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور معلوم کریں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 13
  • پارہ 20
  • صفحہ 386

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اِنَّارَآدُّوْہُ اِلَیْکِ وَجَاعِلُوْہُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ میں جو دو وعدے کئے تھے۔ ایک تو آنکھوں سے دیکھ لیا کہ کس حیرت انگیز طریقہ سے پورا ہو کر رہا۔ اور دوسرے کو اسی پر قیاس کرنے کا موقع ملا کہ بلاشبہ وہ بھی اپنے وقت پر پورا ہو کر رہے گا۔ یعنی وعدہ اللہ کا پہنچ کر رہتا ہے۔ ہاں بیچ میں بڑے بڑے پھیر پڑ جاتے ہیں۔ اس میں بہت لوگ بے یقین ہونے لگتے ہیں۔ (موضح)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَرَدَدْنَـٰهُتو لوٹا دیا ہم نے اس کوfaradadnāhu
  2. إِلَىٰٓطرفilā
  3. أُمِّهِۦاس کی ماں (کی طرف)ummihi
  4. كَىْتاکہkay
  5. تَقَرَّٹھنڈی ہوںtaqarra
  6. عَيْنُهَااس کی آنکھیںʿaynuhā
  7. وَلَااور نہwalā
  8. تَحْزَنَغمگین ہوtaḥzana
  9. وَلِتَعْلَمَاور تاکہ جان لےwalitaʿlama
  10. أَنَّیقیناًanna
  11. وَعْدَوعدہwaʿda
  12. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  13. حَقٌّۭسچا ہےḥaqqun
  14. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  15. أَكْثَرَهُمْان میں سے اکثرaktharahum
  16. لَانہیںlā
  17. يَعْلَمُونَجانتے ہیںyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں