مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَقَرَّ

قرآن میں تقر

معنی: ٹھنڈی ہوں

تقر قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
ق ر ر

تَقَرَّ

فعل · 5 بار

معنی: ٹھنڈی ہوں · دوسرے تراجم: اور ٹھنڈی کر, ٹھنڈی ہو, اور ٹکی رہو

قرآن میں صورتیں

  • تَقَرَّ ×3
  • وَقَرِّى ×1
  • وَقَرْنَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قر في مكانه يقر قرارا، إذا ثبت ثبوتا جامدا، وأصله من القر، وهو البرد، وهو يقتضي السكون، والحر يقتضي الحركة، وقرئ: وقرن في بيوتكن [الأحزاب/ 33] قيل : أصله اقررن فحذف إحدى الراءين تخفيفا نحو: فظلتم تفكهون [الواقعة/ 65] ، أي: ظللتم. قال تعالى: جعل لكم الأرض قرارا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿ولكم في الأرض مستقر﴾ [البقرة: 36] أي قرار وثبوت. قوله تعالي: ﴿جعل لكم الأرض قرارا﴾ [غافر: 64] أي ذات قرار، وقيل: معناه مستقرا، وقال في الجنة والنار لفظ ﴿القرار﴾، وقال: ﴿ربوة ذات قرار﴾ [المؤمنون: 50] و ﴿فبئس القرار﴾ [ص: 60] وقوله: ﴿ما لها من قرار﴾ [إبراهيم: 26] أي ثبات. قوله: ﴿فمستقر ومستودع﴾ [الأنعام: 98]…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ر ر پر مکمل اندراجات

تقر والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی

    سورہ مریم، آیت 19:26
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:40
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے (اس طریق سے) اُن کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور معلوم کریں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے

    سورہ قصص، آیت 28:13
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے

    سورہ احزاب، آیت 33:33
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور تم کو یہ بھی اختیار ہے کہ) جس بیوی کو چاہو علیحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو۔ اور جس کو تم نے علیحدہ کردیا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ (اجازت) اس لئے ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو۔ اسے لے کر سب خوش رہیں۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا اسے جانتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور بردبار ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:51