تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی فرعون کی بیوی نے اس ملعون کو بھی بچہ کی پرورش پر راضی کر لیا تو دودھ پلانے کی فکر ہوئی اور دائیاں طلب کی گئیں۔ مگر قدرت نے پہلے ہی سے بند لگا دیا تھا کہ موسٰیؑ اپنی ماں کے سوا کسی کا دودھ نہ پکڑے۔ سخت تشویش تھی کہ کہاں سے مرضعہ لائی جائے جس کا دودھ بچہ منہ کو لگا سکے۔ موسٰیؑ کسی عورت کا دودھ نہ پیتے تھے۔ فرعون کے آدمی اسی فکر و تجسس میں تھے کہ موسٰیؑ کی بہن نے کہا میں تم کو ایک گھرانے کا پتہ بتا سکتی ہوں جو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں