مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فجاءته احداهما تمشي على استحياء قالت ان ابي يدعوك ليجزيك اجر ما سقيت لنا فلما جاءه وقص عليه القصص قال لا تخف نجوت من القوم الظالمين

(تھوڑی دیر کے بعد) ان میں سے ایک عورت جو شرماتی اور لجاتی چلی آتی تھی۔ موسٰی کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ تم کو میرے والد بلاتے ہیں کہ تم نے جو ہمارے لئے پانی پلایا تھا اس کی تم کو اُجرت دیں۔ جب وہ اُن کے پاس آئے اور اُن سے اپنا ماجرا بیان کیا تو اُنہوں نے کہا کہ کچھ خوف نہ کرو۔ تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 25
  • پارہ 20
  • صفحہ 388

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسا کہ شریف اور پاکباز عورتوں کا قاعدہ ہے۔ کہتے ہیں کہ شرم کے مارے چہرہ چھپا کر بات کی۔ حضرت موسٰیؑ اللہ تعالیٰ سےخیر طلب کر رہے تھے۔ اس نے اپنے فضل سے غیر متوقع طور پر خیر بھیجی، تو قبول کیوں نہ کرتے۔ اٹھ کر عورت کے ساتھ ہو لئے۔ لکھتے ہیں کہ چلتے وقت اس کو ہدایت فرمائی کہ میں آگے چلوں گا تم پیچھے آؤ مبادا اجنبیہ پر عمدًا نظر کرنے کی نوبت آئے۔ چنانچہ وہ پیچھے پیچھے راستہ بتلاتی ان کو لے کر گھر پہنچی۔ موسٰیؑ نے حضرت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَجَآءَتْهُتو آئی اس کے پاسfajāathu
  2. إِحْدَىٰهُمَاان دونوں میں سے ایکiḥ'dāhumā
  3. تَمْشِىچلتی ہوئیtamshī
  4. عَلَىساتھʿalā
  5. ٱسْتِحْيَآءٍۢحیا کے ساتھ/ شرماتی ہوئیis'tiḥ'yāin
  6. قَالَتْکہنے لگیqālat
  7. إِنَّبیشکinna
  8. أَبِىمیرا باپabī
  9. يَدْعُوكَبلا رہا ہے تجھ کوyadʿūka
  10. لِيَجْزِيَكَتاکہ بدلہ دے تجھ کوliyajziyaka
  11. أَجْرَاس اجر کاajra
  12. مَاجوmā
  13. سَقَيْتَتونے پلایاsaqayta
  14. لَنَا ۚہم کوlanā
  15. فَلَمَّاتو جبfalammā
  16. جَآءَهُۥوہ آگیا اس کے پاسjāahu
  17. وَقَصَّاور قصہ سنایاwaqaṣṣa
  18. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  19. ٱلْقَصَصَقصہ سناناl-qaṣaṣa
  20. قَالَبولاqāla
  21. لَانہlā
  22. تَخَفْ ۖڈروtakhaf
  23. نَجَوْتَتم نجات پاگئے ہوnajawta
  24. مِنَسےmina
  25. ٱلْقَوْمِقومl-qawmi
  26. ٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں