قَصَص
اسم · 6 بارمعنی: قصے ہیں · دوسرے تراجم: حکایات, بیان۔ بہترین واقعہ۔ قصوں میں سے بہترین قصہ, ان کے قصوں, نشان قدم تلاش کرتے ہوئے
قرآن میں صورتیں
- ٱلْقَصَصُ ×4
- قَصَصِهِمْ ×1
- قَصَصًا ×1
قَصَص
معنی: قصے ہیں
قصص قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: قصے ہیں · دوسرے تراجم: حکایات, بیان۔ بہترین واقعہ۔ قصوں میں سے بہترین قصہ, ان کے قصوں, نشان قدم تلاش کرتے ہوئے
القص: تتبع الأثر، يقال: قصصت أثره، والقصص: الأثر. قال تعالى: فارتدا على آثارهما قصصا
قوله تعالى: ﴿نحن نقص عليك أحسن القصص﴾ [يوسف:3] أي نبين لك أحسن البيان، من قولهم: قص فلان الخبر أي أتى بقصته من قصها، وأصله من قص الأثر أي تتبعه حتى عرف صاحبه أين سلك. والقصص: الأثر نفسه؛ قال تعالى: ﴿فارتدا على آثارهما قصصا﴾ [الكهف:64] ومنه القصيص: وهو ما يبقى من الكلأ بعد تتبعه بالرعي والجز.
6 میں سے آیات 1–6
یہ تمام بیانات صحیح ہیں اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک خدا غالب اور صاحبِ حکمت ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:62اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں
سورہ اعراف، آیت 7:176(اے پیغمبر) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے
سورہ یوسف، آیت 12:3ان کے قصے میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے
سورہ یوسف، آیت 12:111(موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے
سورہ کہف، آیت 18:64(تھوڑی دیر کے بعد) ان میں سے ایک عورت جو شرماتی اور لجاتی چلی آتی تھی۔ موسٰی کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ تم کو میرے والد بلاتے ہیں کہ تم نے جو ہمارے لئے پانی پلایا تھا اس کی تم کو اُجرت دیں۔ جب وہ اُن کے پاس آئے اور اُن سے اپنا ماجرا بیان کیا تو اُنہوں نے کہا کہ کچھ خوف نہ کرو۔ تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو
سورہ قصص، آیت 28:25