مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 56

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انك لا تهدي من احببت ولكن الله يهدي من يشاء وهو اعلم بالمهتدين

(اے محمدﷺ) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ ہدایت پانیوالوں کو خوب جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 56
  • پارہ 20
  • صفحہ 392

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے چچا (ابو طالب) کے واسطے بہت سعی کی کہ مرتے وقت کلمہ پڑھ لے، اس نے قبول نہ کیا ۔ اس پر یہ آیت اتری۔ (موضح) یعنی جس سے تم کو طبعی محبت ہو یا دل چاہتا ہو کہ فلاں کو ہدایت ہو جائے لازم نہیں کہ ایسا ضرور ہو کر رہے۔ آپ کا کام صرف رستہ بتانا ہے۔ آگے یہ کہ کون رستہ پر چل کر منزل مقصود تک پہنچتا ہے کون نہیں پہنچتا، یہ آپ کے قبضہ اختیار سے خارج ہے۔ اللہ کو اختیار ہے جسے چاہے قبول…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّكَبیشک آپinnaka
  2. لَانہیںlā
  3. تَهْدِىہدایت دے سکتےtahdī
  4. مَنْجس کوman
  5. أَحْبَبْتَپسند کریں آپaḥbabta
  6. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  8. يَهْدِىہدایت دیتا ہےyahdī
  9. مَنجس کوman
  10. يَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāu
  11. وَهُوَاور وہwahuwa
  12. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  13. بِٱلْمُهْتَدِينَہدایت پانے والوں کوbil-muh'tadīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں