مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا ان نتبع الهدى معك نتخطف من ارضنا اولم نمكن لهم حرما امنا يجبى اليه ثمرات كل شيء رزقا من لدنا ولكن اكثرهم لا يعلمون

اور کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے اُن کو حرم میں جو امن کا مقام ہے جگہ نہیں دی۔ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں (اور یہ) رزق ہماری طرف سے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 57
  • پارہ 20
  • صفحہ 392

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

انسان کو ہدایت سے روکنے والی کئی چیزیں ہیں مثلاً نقصان جان و مال کا خوف، چنانچہ بعض مشرکین مکہ نے حضور ﷺ سے کہا بیشک ہم جانتے ہیں کہ آپ حق پر ہیں لیکن اگر ہم دین اسلام قبول کر کے آپ کےساتھ ہو جائیں تو سارا عرب ہمارا دشمن ہو جائے گا۔ اردگرد کے تمام قبائل ہم پر چڑھ دوڑیں گے اور مل کر ہمارا لقمہ کر لیں گے، نہ جان سلامت رہے گی نہ مال۔ اس کا آگے جواب دیا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "مکہ کے لوگ کہنے لگے کہ ہم مسلمان ہوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوٓا۟اور وہ کہتے ہیںwaqālū
  2. إِناگرin
  3. نَّتَّبِعِہم پیروی کریںnattabiʿi
  4. ٱلْهُدَىٰہدایت کیl-hudā
  5. مَعَكَآپ کے ساتھmaʿaka
  6. نُتَخَطَّفْہم اچک لیے جائیں گےnutakhaṭṭaf
  7. مِنْسےmin
  8. أَرْضِنَآ ۚاپنی زمین (سے)arḍinā
  9. أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalam
  10. نُمَكِّنہم نے جگہ دیnumakkin
  11. لَّهُمْان کوlahum
  12. حَرَمًاحرم میںḥaraman
  13. ءَامِنًۭاپر امنāminan
  14. يُجْبَىٰٓبنا کر کھینچے جاتے ہیںyuj'bā
  15. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  16. ثَمَرَٰتُپھلthamarātu
  17. كُلِّہرkulli
  18. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  19. رِّزْقًۭارزق کے طور پرriz'qan
  20. مِّنسےmin
  21. لَّدُنَّاہماری طرف (سے)ladunnā
  22. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  23. أَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سےaktharahum
  24. لَانہیںlā
  25. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں