مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 82

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واصبح الذين تمنوا مكانه بالامس يقولون ويكان الله يبسط الرزق لمن يشاء من عباده ويقدر لولا ان من الله علينا لخسف بنا ويكانه لا يفلح الكافرون

اور وہ لوگ جو کل اُس کے رتبے کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ہائے شامت! خدا ہی تو اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ہائے خرابی! کافر نجات نہیں پا سکتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 82
  • پارہ 20
  • صفحہ 395

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ قارون کی ترقی و ترفع کو دیکھ کر کل یہ آرزو کر رہے تھے کہ کاش ہم کو بھی ایسا عروج حاصل ہوتا، آج اس کا یہ برا انجام دیکھ کر کانوں پر ہاتھ دھرنے لگے۔ اب ان کو ہوش آیا کہ ایسی دولت حقیقت میں ایک خوبصورت سانپ ہے جس کے اندر مہلک زہر بھرا ہوا ہے کسی شخص کی دنیوی ترقی و عروج کو دیکھ کر ہم کو ہرگز یہ فیصلہ نہیں کر لینا چاہئے کہ اللہ کے ہاں وہ کچھ عزت و وجاہت رکھتا ہے۔ یہ چیز کسی بندے کے مقبول و مردود ہونے کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَصْبَحَاور ہوگئےwa-aṣbaḥa
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. تَمَنَّوْا۟جو تمنا کر رہے تھےtamannaw
  4. مَكَانَهُۥاس کے مقام کیmakānahu
  5. بِٱلْأَمْسِکل تکbil-amsi
  6. يَقُولُونَکہہ رہے تھےyaqūlūna
  7. وَيْكَأَنَّافسوس کہwayka-anna
  8. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  9. يَبْسُطُپھیلا دیتا ہےyabsuṭu
  10. ٱلرِّزْقَرزقl-riz'qa
  11. لِمَنجس کے لئےliman
  12. يَشَآءُچاہتا ہےyashāu
  13. مِنْسےmin
  14. عِبَادِهِۦاپنے بندوں میں (سے)ʿibādihi
  15. وَيَقْدِرُ ۖاور اندازے دے دیتا ہےwayaqdiru
  16. لَوْلَآاگر نہ ہوتی (یہ بات)lawlā
  17. أَنکہan
  18. مَّنَّاحسان کیاmanna
  19. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  20. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  21. لَخَسَفَالبتہ وہ دھنسا دیتاlakhasafa
  22. بِنَا ۖہم کو بھیbinā
  23. وَيْكَأَنَّهُۥافسوس کہ بیشک وہwayka-annahu
  24. لَانہیںlā
  25. يُفْلِحُفلاح پاتےyuf'liḥu
  26. ٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں