مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 84

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من جاء بالحسنة فله خير منها ومن جاء بالسيئة فلا يجزى الذين عملوا السيئات الا ما كانوا يعملون

جو شخص نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر (صلہ موجود) ہے اور جو برائی لائے گا تو جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو بدلہ بھی اسی طرح کا ملے گا جس طرح کے وہ کام کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 84
  • پارہ 20
  • صفحہ 395

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو بھلائی یہاں کرے گا اس سے کہیں بہتر بھلائی وہاں کی جائے گی۔ ایک نیکی کا جو مقتضٰی ہو گا کم از کم اس سے دس گناہ ثواب پائے گا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں نیکی پر وعدہ دیا نیکی کا، وہ یقینًا ملنا ہے۔ اور برائی پر برائی کا وعدہ نہیں فرمایا کہ ضرور مل کر رہے گی کیونکہ ممکن ہے معاف ہو جائے۔ ہاں یہ فرما دیا کہ اپنے کئے سے زیادہ سزا نہیں ملتی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنجو کوئیman
  2. جَآءَلایاjāa
  3. بِٱلْحَسَنَةِبھلائی کوbil-ḥasanati
  4. فَلَهُۥتو اس کے لئے ہےfalahu
  5. خَيْرٌۭبہترkhayrun
  6. مِّنْهَا ۖاس سےmin'hā
  7. وَمَناور جو کوئیwaman
  8. جَآءَلایاjāa
  9. بِٱلسَّيِّئَةِبرائی کوbil-sayi-ati
  10. فَلَاتو نہیںfalā
  11. يُجْزَىبدلہ دیئے جاتےyuj'zā
  12. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  13. عَمِلُوا۟جنہوں نے عمل کیےʿamilū
  14. ٱلسَّيِّـَٔاتِبرےl-sayiāti
  15. إِلَّامگرillā
  16. مَاجوmā
  17. كَانُوا۟تھے وہkānū
  18. يَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں