مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فالتقطه ال فرعون ليكون لهم عدوا وحزنا ان فرعون وهامان وجنودهما كانوا خاطئين

تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 8
  • پارہ 20
  • صفحہ 386

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آخر ماں نے بچہ کو لکڑی کے صندوق میں ڈال کر پانی میں چھوڑ دیا۔ فرعون کی بیوی حضرت آسیہ: صندوق بہتا ہوا ایسی جگہ جا لگا جہاں سے فرعون کی بیوی حضرت آسیہ کے ہاتھ لگ گیا۔ ان کو اس پیارے بچہ کی پیاری صورت بھلی معلوم ہوئی۔ آثار نجابت و شرافت نظر آئے۔ پالنے کی غرض سے اٹھا لیا۔ مگر اس اٹھانے کا آخری نتیجہ یہ ہونا تھا کہ وہ بچہ بڑا ہو کر فرعون اور فرعونیوں کا دشمن ثابت ہو اور ان کے حق میں سوہان روح بنے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱلْتَقَطَهُۥٓپس اٹھالیا اس کوfal-taqaṭahu
  2. ءَالُآلālu
  3. فِرْعَوْنَفرعون نےfir'ʿawna
  4. لِيَكُونَتاکہ وہ ہوliyakūna
  5. لَهُمْان کے لئےlahum
  6. عَدُوًّۭادشمنʿaduwwan
  7. وَحَزَنًا ۗاور غم کا ذریعہwaḥazanan
  8. إِنَّبیشکinna
  9. فِرْعَوْنَفرعونfir'ʿawna
  10. وَهَـٰمَـٰنَاور ہامانwahāmāna
  11. وَجُنُودَهُمَااور ان کے دونوں کے لشکرwajunūdahumā
  12. كَانُوا۟تھےkānū
  13. خَـٰطِـِٔينَوہ سب خطار کار/ بھول میں تھےkhāṭiīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں