تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ابن عباسؓ سے منقول ہے کہ حضرت نوحؑ چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے۔ ساڑھے نو سو برس دعوت و تبلیغ اور سعی و اصلاح میں مصروف رہے۔ پھر طوفان آیا، طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے اس طرح کل عمر ایک ہزار پچاس سال ہوئی۔ یعنی جب گناہوں اور شرارتوں سے باز نہ آئے تو طوفان سے سب کو گھیر لیا۔ بجز چند نفوس کے سب ہلاک ہو گئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں