مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فانجيناه واصحاب السفينة وجعلناها اية للعالمين

پھر ہم نے نوحؑ کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 15
  • پارہ 20
  • صفحہ 398

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو آدمی یا جانور جہاز پر سوار تھے ان کو نوحؑ کی معیت میں ہم نے محفوظ رکھا۔ سورہ "ہود" میں یہ قصہ مفصل گذر چکا۔ کہتے ہیں حضرت نوحؑ کا جہاز مدت دراز تک "جودی" پر لگا رہا۔ تا دیکھنے والوں کے لئے عبرت ہو اور اب جو جہاز اور کشتیاں موجود ہیں یہ بھی ایک نشانی ہے جسے دیکھ کر سفینہ نوحؑ کی یاد تازہ ہوتی اور قدرت الہٰی کا نمونہ نظر آتا ہے۔ یا شاید یہ مراد ہو کہ کشتی کے اس قصہ کو ہم نے ہمیشہ کے لئے نشان عبرت بنا دیا۔ حضرت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَنجَيْنَـٰهُتو نجات دی ہم نے اس کوfa-anjaynāhu
  2. وَأَصْحَـٰبَاور والوں کوwa-aṣḥāba
  3. ٱلسَّفِينَةِکشتی (والوں کو)l-safīnati
  4. وَجَعَلْنَـٰهَآاور بنادیا ہم نے اس کوwajaʿalnāhā
  5. ءَايَةًۭایک نشانیāyatan
  6. لِّلْعَـٰلَمِينَجہان والوں کے لئےlil'ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں