تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خود اپنی ذات میں غور کرو، پہلے تم کچھ نہ تھے، اللہ نے تم کو پیدا کیا، اسی طرح مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کر دے گا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں۔ "شروع تو دیکھتے ہو، دھرانا اسی سے سمجھ لو"۔ یعنی اللہ کے نزدیک تو کوئی چیز بھی مشکل نہیں۔ البتہ تمہارے سمجھنے کی بات ہے کہ جس نے بدون نمونہ کے اول ایک چیز کو بنایا، نمونہ قائم ہونے کے بعد بنانا تو اور زیادہ آسان ہونا چاہئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں