تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
لوطؑ کی دعا پر فرشتوں کو اس بستی کے تباہ کرنے کا حکم ہوا۔ فرشتے اول حضرت ابراہیمؑ کے پاس پہنچے، ان کو بڑھاپے میں بیٹے کی بشارت سنائی اور اطلاع دی کی ہم اس بستی (سدوم) کو تباہ و برباد کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔ کیونکہ وہاں کے لوگ کسی طرح اپنی حرکات شنیعہ سے باز نہیں آئے اور ان واقعات کی تفصیل سورہ اعراف ہود اور حجر وغیرہ میں گذر چکی ہے۔ (تنبیہ) شاید ہلاکت کی خبر کے ساتھ بیٹے کی بشارت دینے کا مطلب یہ ہو کہ ایک قوم سے اگر…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں