مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ان فيها لوطا قالوا نحن اعلم بمن فيها لننجينه واهله الا امراته كانت من الغابرين

ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 32
  • پارہ 20
  • صفحہ 400

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیا لوطؑ کی موجودگی میں بستی کو تباہ کیا جائے گا؟ یا انہیں وہاں سے علیحدہ کرکے تعذیب کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی؟ غالبًا حضرت ابراہیمؑ کو ازراہ شفقت خیال آیا کہ اگر لوطؑ کی آنکھوں کے سامنے یہ آفت نازل ہوئی تو عجب نہیں کہ عذاب کا ہولناک منظر دیکھنے سے وحشت اور گھبراہٹ ہو۔ فرشتوں نے اپنے کلام میں کوئی استثناء کیا نہ تھا۔ اس سے ان کے ذہن میں یہ ہی شق آئی ہو گی کہ لوطؑ کی موجودگی میں کارروائی کریں گے۔ واللہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَابراہیم نے کہاqāla
  2. إِنَّبیشکinna
  3. فِيهَااس میںfīhā
  4. لُوطًۭا ۚلوط ہیںlūṭan
  5. قَالُوا۟وہ بولے (فرشتے)qālū
  6. نَحْنُہمnaḥnu
  7. أَعْلَمُزیادہ جانتے ہیںaʿlamu
  8. بِمَناس کو جوbiman
  9. فِيهَا ۖاس میں ہےfīhā
  10. لَنُنَجِّيَنَّهُۥالبتہ ہم ضرور نجات دیں گے اس کوlanunajjiyannahu
  11. وَأَهْلَهُۥٓاور اس کے گھر والوں کوwa-ahlahu
  12. إِلَّامگرillā
  13. ٱمْرَأَتَهُۥاس کی بیویim'ra-atahu
  14. كَانَتْہےkānat
  15. مِنَسےmina
  16. ٱلْغَـٰبِرِينَپیچھے رہنے والوں میں (سے)l-ghābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں