تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی سب اہل کتاب کا حال یکساں نہیں اتنے بروں میں کچھ اچھے بھی ہیں۔ ان ہی ممسوخ اشقیاء کے درمیان چند سعید روحیں ہیں جن کو حق تعالیٰ نے قبول حق کی توفیق دی اور اسلام کی آغوش میں آ گئے اور جادہ حق پر ایسے مستقیم ہو گئے کہ کوئی طاقت ہلا نہیں سکتی۔ وہ رات کی تاریکی میں میٹھی نیند اور نرم بسترے چھو ڑکر خدا کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، اپنے مالک کے سامنے خضوع و تذلل اختیار کرتے ہیں جبین نیاز زمین پر رکھتے ہیں، نماز میں اس کا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں