مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 126

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما جعله الله الا بشرى لكم ولتطمئن قلوبكم به وما النصر الا من عند الله العزيز الحكيم

اور اس مدد کو خدا نے تمھارے لیے (ذریعہٴ) بشارت بنایا یعنی اس لیے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلی حاصل ہو ورنہ مدد تو خدا ہی کی ہے جو غالب (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 126
  • پارہ 4
  • صفحہ 66

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ سب غیبی سامان غیر معمولی طور پر ظاہری اسباب کی صورت میں محض اس لئے مہیا کئے گئے کہ تمہارے دلوں سے اضطراب و ہراس دور ہو کر سکون و اطمینان نصیب ہو ۔ ورنہ خدا کی مدد کچھ ان چیزوں پر محدود و مقصود نہیں نہ اسباب کی پابند ہے وہ چاہے تو محض اپنی زبردست قدرت سے بدون فرشتوں کے تمہارا کام بنا دے۔ یا بدون تمہارے توسط کے کفار کو خائب و خاسر کر دے۔ یا ایک فرشتہ سے وہ کام لے لے جو پانچ ہزار سے لیا جاتا ہے۔ فرشتے بھی جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. جَعَلَهُبنایا اس کوjaʿalahu
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. إِلَّامگرillā
  5. بُشْرَىٰخوشخبریbush'rā
  6. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  7. وَلِتَطْمَئِنَّاور تاکہ مطمن ہوجائیںwalitaṭma-inna
  8. قُلُوبُكُمدل تمہارےqulūbukum
  9. بِهِۦ ۗساتھ اس کےbihi
  10. وَمَااور (آتی) نہیں ہےwamā
  11. ٱلنَّصْرُمددl-naṣru
  12. إِلَّامگرillā
  13. مِنْسےmin
  14. عِندِپاس (سے)ʿindi
  15. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  16. ٱلْعَزِيزِجو زبردست ہےl-ʿazīzi
  17. ٱلْحَكِيمِحکمت والا ہےl-ḥakīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں