مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 127

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليقطع طرفا من الذين كفروا او يكبتهم فينقلبوا خائبين

(یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل ومغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 127
  • پارہ 4
  • صفحہ 66

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی فرشتے بھیجنے سے مقصود تمہاری مدد کرنا تھا کہ تمہارے دل مضبوط ہوں اور خدا کی طرف سے بشارت و طمانیت پا کر پوری دلجمعی اور پامردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرو۔ جس سے یہ غرض تھی کہ کافروں کا زور ٹوٹے۔ ان کا بازو کٹ جائے۔ پرانے نامور مشرک کچھ مارے جائیں کچھ ذلیل و خوار ہوں اور بقیۃ السیف بہزار و رسوائی و ناکامی واپس ہو جائیں چنانچہ ایسا ہی واقع ہوا۔ ستر سردار جن میں اس امت کا فرعون ابو جہل بھی تھا، مارے گئے ستر قید…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِيَقْطَعَتاکہ کاٹ دے وہliyaqṭaʿa
  2. طَرَفًۭاایک گروہ کو۔ ایک حصے کوṭarafan
  3. مِّنَسےmina
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں میں (سے)alladhīna
  5. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  6. أَوْیاaw
  7. يَكْبِتَهُمْرسوا کرے ان کو۔ ذلیل کرے ان کوyakbitahum
  8. فَيَنقَلِبُوا۟تو وہ لوٹ جائیںfayanqalibū
  9. خَآئِبِينَناکام ہوکرkhāibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں