تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمام زمین آسمان میں خدائے واحد کا اختیار چلتا ہے سب اسی کی مملوک و مخلوق ہے۔ وہ جس کو مناسب جانے ایمان کی توفیق دے کر بخش دے اور جسے چاہے کفر کی سزا میں پکڑ لے۔ شاید اخیر میں وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ فرما کر ارشاد کر دیا کہ ان لوگوں کو جن کے حق میں آپ بد دعا کرنا چاہتے تھے، ایمان دے کر مغفرت و رحمت کا مورد بنا دیا جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں