مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 128

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليس لك من الامر شيء او يتوب عليهم او يعذبهم فانهم ظالمون

(اے پیغمبر) اس کام میں تمہارا کچھ اختیار نہیں (اب دو صورتیں ہیں) یا خدا انکے حال پر مہربانی کرے یا انہیں عذاب دے کہ یہ ظالم لوگ ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 128
  • پارہ 4
  • صفحہ 66

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"اُحد" میں ستر صحابہ شہید ہوئے تھے جن میں حضور ﷺ کے چچا سید الشہداء حضرت حمزہؓ بھی تھے، مشرکین نے نہایت وحشیانہ طور پر شہداء کا مثلہ کیا ( ناک کان وغیرہ کاٹے) پیٹ چاک کئے حتٰی کہ حضرت حمزہؓ کا جگر نکال کر ہندہ نے چبایا۔ مفصل واقعہ آگے آئے گا۔ خلاصہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کو بھی اس لڑائی میں چشم زخم پہنچا۔ سامنے کے چار دانتوں میں سے نیچے کا دانت شہید ہوا خود کی کڑیاں ٹوٹ کر رخسار مبارک میں گھس گئیں پیشانی زخمی ہوئی اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  2. لَكَآپ کے لیےlaka
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلْأَمْرِمعاملہl-amri
  5. شَىْءٌکوئی چیز۔ اختیارshayon
  6. أَوْیا۔ خواہaw
  7. يَتُوبَوہ معاف کردے۔ مہربان ہوجائےyatūba
  8. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  9. أَوْیاaw
  10. يُعَذِّبَهُمْوہ عذاب دے ان کوyuʿadhibahum
  11. فَإِنَّهُمْتو بیشک وہfa-innahum
  12. ظَـٰلِمُونَظالم ہیںẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں