مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 140

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان يمسسكم قرح فقد مس القوم قرح مثله وتلك الايام نداولها بين الناس وليعلم الله الذين امنوا ويتخذ منكم شهداء والله لا يحب الظالمين

اگر تمہیں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی ایسا زخم لگ چکا ہے اور یہ دن ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں اور اس سے یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو متمیز کر دے اور تم میں سے گواہ بنائے اور خدا بےانصافوں کو پسند نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 140
  • پارہ 4
  • صفحہ 67

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مسلمانوں کو جنگ میں جو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا اس سے سخت شکستہ خاطر تھے۔ مزید برآں منافقین اور دشمنوں کے طعنے سن کر اور زیادہ اذیت پہنچتی تھی۔ کیونکہ منافقین کہتے تھے کہ محمد ﷺ سچے پیغمبر ہوتے تو یہ نقصانات کیوں پہنچتے۔ یا تھوڑی دیر کے لئے بھی عارضی ہزیمت کیوں پیش آتی۔ حق تعالیٰ نے ان آیات میں مسلمانوں کو تسلی دی کہ اگر اس لڑائی میں تم کو زخم پہنچا یا تکلیف اٹھانی پڑی تو اس طرح کے حوادث فریق مقابل کو پیش آ چکے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. يَمْسَسْكُمْپہنچا تم کو۔ چھو جائے تم کوyamsaskum
  3. قَرْحٌۭکوئی زخمqarḥun
  4. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  5. مَسَّپہنچا ہےmassa
  6. ٱلْقَوْمَاس قوم کوl-qawma
  7. قَرْحٌۭزخمqarḥun
  8. مِّثْلُهُۥ ۚاسی کی مانندmith'luhu
  9. وَتِلْكَاور یہwatil'ka
  10. ٱلْأَيَّامُدنl-ayāmu
  11. نُدَاوِلُهَاہم پھیرتے رہتے ہیں ان کوnudāwiluhā
  12. بَيْنَدرمیانbayna
  13. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  14. وَلِيَعْلَمَاور تاکہ جان لےwaliyaʿlama
  15. ٱللَّهُاللہl-lahu
  16. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  17. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  18. وَيَتَّخِذَاور بنا لےwayattakhidha
  19. مِنكُمْتم میں سےminkum
  20. شُهَدَآءَ ۗگواہ۔ شہیدshuhadāa
  21. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  22. لَانہیںlā
  23. يُحِبُّمحبت رکھتاyuḥibbu
  24. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں سےl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں