مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 149

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا ان تطيعوا الذين كفروا يردوكم على اعقابكم فتنقلبوا خاسرين

مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر کر (مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑ جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 149
  • پارہ 4
  • صفحہ 69

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جنگ احد میں مسلمانوں کے دل ٹوٹے تو کافروں اور منافقوں نے موقع پایا۔ بعض الزام اور طعنے دینے لگے۔ بعض خیرخواہی کے پردہ میں سمجھانے لگے تا آئندہ لڑائی پر دلیری نہ کریں حق تعالیٰ خبردار کرتا ہے کہ دشمن کے فریب مت کھاؤ۔ اگر خدا نہ کردہ ان کے چکموں میں آؤ گے تو جس ظلمت سے خدا نے نکالا ہے پھر الٹے پاؤں اسی میں جا گرو گے اور رفتہ رفتہ دین حق کا دامن ہاتھ سےچھوٹ جائے گا۔ جس کا نتیجہ دنیا و آخرت کےخسارے کے سوا کچھ نہیں۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِناگرin
  5. تُطِيعُوا۟تم اطاعت کروtuṭīʿū
  6. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  7. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  8. يَرُدُّوكُمْوہ پھیر دیں گے تم کوyaruddūkum
  9. عَلَىٰٓاوپرʿalā
  10. أَعْقَـٰبِكُمْتمہاری ایڑیوں کےaʿqābikum
  11. فَتَنقَلِبُوا۟تو لوٹ جاؤ گے تم۔ پلٹ جاؤ گے تمfatanqalibū
  12. خَـٰسِرِينَخسارہ پانے والے ہوکرkhāsirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں