مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 151

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سنلقي في قلوب الذين كفروا الرعب بما اشركوا بالله ما لم ينزل به سلطانا وماواهم النار وبئس مثوى الظالمين

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیونکہ یہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہیں جس کی اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ ظالموں کا بہت بُرا ٹھکانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 151
  • پارہ 4
  • صفحہ 69

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ تو تمہار امتحان تھا۔ اب ہم کافروں کے دلوں میں ایسی ہیبت اور رعب ڈالدیں گے کہ وہ باوجود تمہارے زخمی اور کمزور ہونے اور نقصان اٹھانے کے تم پر پلٹ کر حملہ کرنے کی جرآت نہ کر سکیں۔ چنانچہ یہ ہی ہوا۔ ابو سفیان اپنی فوج لے کر بےنیل و نرام میدان سے بھاگا۔ راستہ میں ایک مرتبہ خیال بھی آیا کہ ایک تھکی ماندی زخم خوردہ فوج کو ہم یوں ہی آزاد چھوڑ کر چلے آئے چلو پھر واپس ہو کر ان کا کام تمام کر دیں۔ مگر ہیبت حق اور رعب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سَنُلْقِىعنقریب ہم ڈال دیں گےsanul'qī
  2. فِىمیںfī
  3. قُلُوبِدلوں (میں)qulūbi
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  5. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  6. ٱلرُّعْبَرعب کوl-ruʿ'ba
  7. بِمَآبوجہ اس کے جوbimā
  8. أَشْرَكُوا۟انہوں نے شرک کیاashrakū
  9. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  10. مَاجوmā
  11. لَمْنہیںlam
  12. يُنَزِّلْاس نے نازل کیاyunazzil
  13. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  14. سُلْطَـٰنًۭا ۖکوئی دلیلsul'ṭānan
  15. وَمَأْوَىٰهُمُاور ٹھکانہ ان کاwamawāhumu
  16. ٱلنَّارُ ۚآگ ہےl-nāru
  17. وَبِئْسَاور کتنا برا ہےwabi'sa
  18. مَثْوَىٹھکانہmathwā
  19. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کا۔ ان کا جو ظالم ہیںl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں