مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 152

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد صدقكم الله وعده اذ تحسونهم باذنه حتى اذا فشلتم وتنازعتم في الامر وعصيتم من بعد ما اراكم ما تحبون منكم من يريد الدنيا ومنكم من يريد الاخرة ثم صرفكم عنهم ليبتليكم ولقد عفا عنكم والله ذو فضل على المؤمنين

اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر دیا (یعنی) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا دیا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دی اور حکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے اور اس کی نافرمانی کی بعض تو تم میں سے دنیا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھیر (کر بھگا) دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 152
  • پارہ 4
  • صفحہ 69

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نبی کریم ﷺ نے پہلے ہی فرما دیا تھا کہ اگر صبر و استقلال سے کام لو گے، حق تعالیٰ تم کو غالب کرے گا۔ چنانچہ خدا نے اپنا وعدہ ابتدائے جنگ میں سچا کر دکھایا، انہوں نے خدا کے حکم سے کفار کو مار مار کر ڈھیر کر دیا۔ سات یا نو آدمی جن کے ہاتھ میں مشرکین کا جھنڈا یکے بعد دیگرے دیا گیا تھا، سب وہیں کھیت ہوئے آخر بدحواس ہو کر بھاگے مسلمان فتح و کامرانی کا چہرہ صاف دیکھ رہے تھے اور اموال غنیمت ان کے سامنے پڑے تھے کہ تیر اندازوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. صَدَقَكُمُسچ کیا تم سے۔ سچ کہا تم سےṣadaqakumu
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. وَعْدَهُۥٓاپنا وعدہ۔ اپنے وعدے کوwaʿdahu
  5. إِذْجبidh
  6. تَحُسُّونَهُمتم قتل کر رہے تھے ان کوtaḥussūnahum
  7. بِإِذْنِهِۦ ۖاس کے اذن سےbi-idh'nihi
  8. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  9. إِذَاجبidhā
  10. فَشِلْتُمْبزدلی دکھائی تم نے۔ ہمت ہار دی تم نےfashil'tum
  11. وَتَنَـٰزَعْتُمْاور جھگڑا کیا تم نےwatanāzaʿtum
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْأَمْرِمعاملےl-amri
  14. وَعَصَيْتُماور نافرمانی کی تم نےwaʿaṣaytum
  15. مِّنۢmin
  16. بَعْدِبعد اس کےbaʿdi
  17. مَآجوmā
  18. أَرَىٰكُماس نے دکھایا تم کوarākum
  19. مَّاجوmā
  20. تُحِبُّونَ ۚتم پسند کرتے تھےtuḥibbūna
  21. مِنكُمتم میں سےminkum
  22. مَّنکوئیman
  23. يُرِيدُچاہتا ہے۔ تھاyurīdu
  24. ٱلدُّنْيَادنیا کوl-dun'yā
  25. وَمِنكُماور تم میں سےwaminkum
  26. مَّنکوئیman
  27. يُرِيدُچاہتا ہے۔ تھاyurīdu
  28. ٱلْـَٔاخِرَةَ ۚآخرت کوl-ākhirata
  29. ثُمَّپھرthumma
  30. صَرَفَكُمْاس نے پھیر دیا تم کوṣarafakum
  31. عَنْهُمْان سےʿanhum
  32. لِيَبْتَلِيَكُمْ ۖتاکہ وہ آزمائے تم کوliyabtaliyakum
  33. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  34. عَفَااس نے معاف کردیاʿafā
  35. عَنكُمْ ۗتم سےʿankum
  36. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  37. ذُووالاdhū
  38. فَضْلٍفضل( والا ہے )faḍlin
  39. عَلَىپرʿalā
  40. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوںl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں