مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 167

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وليعلم الذين نافقوا وقيل لهم تعالوا قاتلوا في سبيل الله او ادفعوا قالوا لو نعلم قتالا لاتبعناكم هم للكفر يومئذ اقرب منهم للايمان يقولون بافواههم ما ليس في قلوبهم والله اعلم بما يكتمون

اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے اور (جب) ان سے کہا گیا کہ آؤ خدا کے رستے میں جنگ کرو یا (کافروں کے) حملوں کو روکو۔ تو کہنے لگے کہ اگر ہم کو لڑائی کی خبر ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے یہ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہیں۔ اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں خدا ان سے خوب واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 167
  • پارہ 4
  • صفحہ 72

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس کو جب چاہے غالب اور جب چاہے مغلوب کر دے۔ مغلوب کرنا اس لئے نہیں کہ وہ اس وقت غالب کرنے پر قادر نہ تھا، بلکہ اس لئے ہے کہ تمہارے کسب و اختیار سے صورت حال ایسی پیدا ہو گئ کہ کلی غلبہ عطا کرنے میں مصلحت نہ تھی بہرحال جو کچھ ہوا اس کے حکم و مشیت سے ہوا جس کا سبب تم تھے اور حکمت یہ تھی ایک طرف ہر مومن مخلص کے ایمان و اخلاص کا اور دوسری جانب ہرمنافق کے نفاق کا درجہ ظاہر ہو جائے، کھرے کھوٹے اور کچے پکے میں کسی کو کچھ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِيَعْلَمَاور تاکہ وہ جان لےwaliyaʿlama
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  3. نَافَقُوا۟ ۚجنہوں نے منافقت کیnāfaqū
  4. وَقِيلَاور جبکہ کہا گیاwaqīla
  5. لَهُمْان کوlahum
  6. تَعَالَوْا۟آؤtaʿālaw
  7. قَـٰتِلُوا۟جنگ کروqātilū
  8. فِىمیںfī
  9. سَبِيلِراستےsabīli
  10. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  11. أَوِیاawi
  12. ٱدْفَعُوا۟ ۖمدافعت کروid'faʿū
  13. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  14. لَوْاگرlaw
  15. نَعْلَمُہم جانتے ہوتےnaʿlamu
  16. قِتَالًۭاجنگ کرناqitālan
  17. لَّٱتَّبَعْنَـٰكُمْ ۗالبتہ ہم پیروی کرتے تمہاریla-ittabaʿnākum
  18. هُمْوہhum
  19. لِلْكُفْرِکفر کے لیےlil'kuf'ri
  20. يَوْمَئِذٍاس دنyawma-idhin
  21. أَقْرَبُزیادہ قریب تھےaqrabu
  22. مِنْهُمْان سےmin'hum
  23. لِلْإِيمَـٰنِ ۚایمان کے لیے۔ بہ نسبت ایمان کےlil'īmāni
  24. يَقُولُونَوہ کہہ رہے تھےyaqūlūna
  25. بِأَفْوَٰهِهِماپنے مونہوں کے ساتھbi-afwāhihim
  26. مَّاجوmā
  27. لَيْسَنہیں تھاlaysa
  28. فِىمیںfī
  29. قُلُوبِهِمْ ۗان کے دلوںqulūbihim
  30. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  31. أَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamu
  32. بِمَاساتھ اس کےbimā
  33. يَكْتُمُونَجو وہ چھپاتے ہیںyaktumūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں