مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 173

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين قال لهم الناس ان الناس قد جمعوا لكم فاخشوهم فزادهم ايمانا وقالوا حسبنا الله ونعم الوكيل

(جب) ان سے لوگوں نے آکر بیان کیا کہ کفار نے تمہارے (مقابلے کے) لئے لشکر کثیر) جمع کیا ہے تو ان سے ڈرو۔ تو ان کا ایمان اور زیادہ ہوگیا۔ اور کہنے لگے ہم کو خدا کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 173
  • پارہ 4
  • صفحہ 72

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ابوسفیان جب احد سےمکہ کو واپس گیا تو راستہ میں خیال آیا کہ ہم نے بڑی غلطی کی، ہزیمت یافتہ اور زخم خوردہ مسلمانوں کو یونہی چھوڑ کر چلے آئے، مشورے ہونے لگے کہ پھر مدینہ واپس چل کر ان کا قصہ تمام کر دیں آپ کو خبر ہوئی تو اعلان فرما دیا کہ جو لوگ کل ہمارے ساتھ لڑائی میں حاضر تھے آج دشمن کا تعاقب کرنے کے لئے تیار ہو جائیں، مسلمان مجاہدین باوجودیکہ تازہ زخم کھائے ہوئے تھے اللہ اور رسول کی پکار پر نکل پڑے۔ آپ ان مجاہدین کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. قَالَکہاqāla
  3. لَهُمُان کوlahumu
  4. ٱلنَّاسُلوگوں نےl-nāsu
  5. إِنَّبیشکinna
  6. ٱلنَّاسَلوگ۔ گروہl-nāsa
  7. قَدْتحقیقqad
  8. جَمَعُوا۟جمع ہوگئے ہیںjamaʿū
  9. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  10. فَٱخْشَوْهُمْپس ڈرو ان سےfa-ikh'shawhum
  11. فَزَادَهُمْاس (بات) نے بڑھا دیا ان کوfazādahum
  12. إِيمَـٰنًۭاایمان میںīmānan
  13. وَقَالُوا۟اور کہا انہوں نےwaqālū
  14. حَسْبُنَاکافی ہے ہم کوḥasbunā
  15. ٱللَّهُاللہl-lahu
  16. وَنِعْمَاور کتنا اچھاwaniʿ'ma
  17. ٱلْوَكِيلُکارساز ہےl-wakīlu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں