تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اللہ کا فضل دیکھو، نہ کچھ لڑائی کرنی پڑی نہ کانٹا چبھا، مفت میں ثواب کمایا تجارت میں نفع حاصل کر کے اور دشمنوں پر دھاک بٹھلا کر خدا تعالیٰ کی خوشنودی لئے ہوئے صحیح سلامت گھر واپس آ گئے۔ (تنبیہ) "بدر صغریٰ" کی طرح "غزوہ حمراء الاسد" میں بھی ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ سامان کی خریدو فروخت ہوئی تھی اور مسلمانوں نے بھاری نفع کمایا تھا غالبًا وَفَضْلٍ سے یہ ہی مالی منافع مراد ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں