مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 179

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما كان الله ليذر المؤمنين على ما انتم عليه حتى يميز الخبيث من الطيب وما كان الله ليطلعكم على الغيب ولكن الله يجتبي من رسله من يشاء فامنوا بالله ورسله وان تؤمنوا وتتقوا فلكم اجر عظيم

(لوگو) جب تک خدا ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے گا مومنوں کو اس حال میں جس میں تم ہو ہرگز نہیں رہنے دے گا۔ اور الله تم کوغیب کی باتوں سے بھی مطلع نہیں کرے گاالبتہ خدا اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرلیتا ہے۔ تو تم خدا پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤاور اگر ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو تم کو اجر عظیم ملے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 179
  • پارہ 4
  • صفحہ 73

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس طرح خوشحالی اور مہلت دینا کفار کے حق میں مقبولیت کی دلیل نہیں، اسی طرح اگر مخلص مسلمانوں کو مصائب اور ناخوشگوار حوادث پیش آئیں (جیسے جنگ احد میں آئے) یہ اس کی دلیل نہیں کہ وہ اللہ کے مغضوب ہیں، بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس گول مول حالت پر چھوڑنا نہیں چاہتا جس پر اب تک رہے ہیں۔ یعنی بہت سے کافر ازراہ نفاق کلمہ پڑھ کر دھوکہ دینے کے لئے ان میں ملے جلے رہتے تھے جن کے ظاہر حال پر منافق کا لفظ کہنا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّانہیںmā
  2. كَانَہےkāna
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. لِيَذَرَکہ چھوڑ دےliyadhara
  5. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کوl-mu'minīna
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. مَآ(اس کے) جوmā
  8. أَنتُمْہو تمantum
  9. عَلَيْهِاوپر اس کے (جس حال پر ہو)ʿalayhi
  10. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  11. يَمِيزَوہ چھانٹ دےyamīza
  12. ٱلْخَبِيثَناپاک کوl-khabītha
  13. مِنَسےmina
  14. ٱلطَّيِّبِ ۗپاک سےl-ṭayibi
  15. وَمَااور نہیںwamā
  16. كَانَہےkāna
  17. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  18. لِيُطْلِعَكُمْکہ آگاہ کرے تم کوliyuṭ'liʿakum
  19. عَلَىاوپرʿalā
  20. ٱلْغَيْبِغیب کےl-ghaybi
  21. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  22. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  23. يَجْتَبِىچن لیتا ہےyajtabī
  24. مِنسےmin
  25. رُّسُلِهِۦاپنے رسولوں میں سےrusulihi
  26. مَنجس کوman
  27. يَشَآءُ ۖچاہتا ہےyashāu
  28. فَـَٔامِنُوا۟پس ایمان لاؤfaāminū
  29. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  30. وَرُسُلِهِۦ ۚاور اس کے رسولوں پرwarusulihi
  31. وَإِناور اگرwa-in
  32. تُؤْمِنُوا۟تم ایمان لاؤ گےtu'minū
  33. وَتَتَّقُوا۟اور تقوی کرو گےwatattaqū
  34. فَلَكُمْتو تمہارے لیے ہےfalakum
  35. أَجْرٌاجرajrun
  36. عَظِيمٌۭبہت بڑاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں