مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الدين عند الله الاسلام وما اختلف الذين اوتوا الكتاب الا من بعد ما جاءهم العلم بغيا بينهم ومن يكفر بايات الله فان الله سريع الحساب

دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 19
  • پارہ 3
  • صفحہ 52

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"اسلام" کے اصلی معنی سونپ دینے کے ہیں۔ "مذہب اسلام" کو بھی اسی لحاظ سے اسلام کہا جاتا ہے کہ ایک مسلم اپنے کو ہمہ تن خدائے واحد کے سپرد کر دینے اور اس کے احکام کے سامنے گردن ڈال دینے کا اقرار کرتا ہے گویا "اسلام" انقیاد و تسلیم کا اور "مسلمانی" حکم برداری کا دوسرا نام ہوا۔ یوں تو شروع سے اخیر تک تمام پیغمبر یہ ہی مذہب اسلام لے کر آئے اور اپنے اپنے زمانہ میں اپنی اپنی قوم کو مناسب وقت احکام پہنچا کر طاعت فرمانبرداری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلدِّينَدینl-dīna
  3. عِندَنزدیکʿinda
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. ٱلْإِسْلَـٰمُ ۗاسلام ہےl-is'lāmu
  6. وَمَااور نہیںwamā
  7. ٱخْتَلَفَاختلاف کیاikh'talafa
  8. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  9. أُوتُوا۟جودئیےگئےūtū
  10. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  11. إِلَّامگرillā
  12. مِنۢسےmin
  13. بَعْدِبعدbaʿdi
  14. مَاجوmā
  15. جَآءَهُمُآگیا ان کے پاس اورjāahumu
  16. ٱلْعِلْمُعلم جو کوئیl-ʿil'mu
  17. بَغْيًۢاضد کی وجہ سےbaghyan
  18. بَيْنَهُمْ ۗآپس کیbaynahum
  19. وَمَناور جو کوئیwaman
  20. يَكْفُرْکفر کرےyakfur
  21. بِـَٔايَـٰتِساتھ آیات کےbiāyāti
  22. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  23. فَإِنَّبیشکfa-inna
  24. ٱللَّهَاللہl-laha
  25. سَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿu
  26. ٱلْحِسَابِحساب کاl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں