مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان حاجوك فقل اسلمت وجهي لله ومن اتبعن وقل للذين اوتوا الكتاب والاميين ااسلمتم فان اسلموا فقد اهتدوا وان تولوا فانما عليك البلاغ والله بصير بالعباد

اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 20
  • پارہ 3
  • صفحہ 52

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسا کہ دو فوائد پہلے نقل کیا جا چکا۔ وہ جھگڑتے تھے کہ ہم بھی مسلمان ہیں۔ یہاں ان کو بتلایا گیا کہ ایسا (فرضی) اسلام کس کام کا آؤ دیکھو اسلام اسے کہتے ہیں جو محمد ﷺ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے پاس ہے۔ ابھی بیان ہو چکا کہ اسلام نام ہے تسلیم و انقیاد کا۔ یعنی بندہ ہمہ تن اپنے کو خدا کے ہاتھ میں دیدے سو محمد ﷺ اور مہاجرین و انصار کو دیکھ لو کس طرح انہوں نے شرک، بت پرستی، بداخلاقی، فسق و فجور، اور ظلم و عدوان کا مقابلہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنْپھر اگرfa-in
  2. حَآجُّوكَوہ جھگڑا کریں آپ سےḥājjūka
  3. فَقُلْتو کہہ دیجیےfaqul
  4. أَسْلَمْتُمیں نے سپرد کیاaslamtu
  5. وَجْهِىَاپنا چہرہ۔ اپنی ذاتwajhiya
  6. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  7. وَمَنِاور جو کوئیwamani
  8. ٱتَّبَعَنِ ۗاپنا اتباع کرےittabaʿani
  9. وَقُلاور کہہ دیجیےwaqul
  10. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  11. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  12. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  13. وَٱلْأُمِّيِّـۧنَاور ان پڑھ لوگوں کو۔ امی لوگوں کوwal-umiyīna
  14. ءَأَسْلَمْتُمْ ۚاسلام لائے تم۔ سپرد کردیا تم نےa-aslamtum
  15. فَإِنْپھر اگرfa-in
  16. أَسْلَمُوا۟وہ اسلام لے آئیں۔ سپرد کردیںaslamū
  17. فَقَدِتو تحقیقfaqadi
  18. ٱهْتَدَوا۟ ۖوہ ہدایت پاگئےih'tadaw
  19. وَّإِناوراگرwa-in
  20. تَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ جائیںtawallaw
  21. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  22. عَلَيْكَتجھ پر ہےʿalayka
  23. ٱلْبَلَـٰغُ ۗپہنچادیناl-balāghu
  24. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  25. بَصِيرٌۢدیکھنے والا ہےbaṣīrun
  26. بِٱلْعِبَادِبندوں کوbil-ʿibādi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں