مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سَرِيع

قرآن میں سريع

معنی: جلد لینے والا ہے

سريع قرآن کی 9 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
9
مادّہ
س ر ع

سَرِيع

اسم · 10 بار

معنی: جلد لینے والا ہے · دوسرے تراجم: جلدی لینے والا ہے, جلد, البتہ جلدی دینے والا ہے

قرآن میں صورتیں

  • سَرِيعُ ×9
  • لَسَرِيعُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السرعة: ضد البطء، ويستعمل في الأجسام، والأفعال، يقال: سرع، فهو سريع، وأسرع فهو مسرع، وأسرعوا: صارت إبلهم سراعا، نحو:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والله سريع الحساب﴾ [البقرة: 202]. السرعة في الأصل ضد البطء قال: [من البسيط]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ر ع پر مکمل اندراجات

سريع والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی لوگ ہیں جن کے لئے ان کے کاموں کا حصہ (یعنی اجر نیک تیار) ہے اور خدا جلد حساب لینے والا (اور جلد اجر دینے والا) ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:202
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعض اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو خدا پر اور اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور اس پر جو ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور خدا کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور خدا کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے یہی لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں تیار ہے اور خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:199
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:4
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں بخشا ہے اس میں تمہاری آزمائش ہے بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب دینے والا ہے اور بےشک وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے

    سورہ انعام، آیت 6:165
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور اس وقت کو یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے (یہود کو) آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے شخص کو مسلط رکھے گا جو انہیں بری بری تکلیفیں دیتا رہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:167
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ اور خدا (جیسا چاہتا ہے) حکم کرتا ہے کوئی اس کے حکم کا رد کرنے والا نہیں۔ اور وہ جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:41
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ اس لیے کہ خدا ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دے۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:51
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے

    سورہ نور، آیت 24:39
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج (کسی کے حق میں) بےانصافی نہیں ہوگی۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:17