مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل اللهم مالك الملك تؤتي الملك من تشاء وتنزع الملك ممن تشاء وتعز من تشاء وتذل من تشاء بيدك الخير انك على كل شيء قدير

کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 26
  • پارہ 3
  • صفحہ 53

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسا کہ پہلے نقل کیا جا چکا ہے وفد نجران کے رئیس ابو حارثہ علقمہ نے کہا تھا کہ ہم محمد ﷺ پر ایمان لائیں تو روم کے بادشاہ جو ہماری عزت اور مالی خدمت کرتے ہیں سب بندکر لیں گے۔ شاید یہاں دعاء و مناجات کے رنگ میں اس کا جواب دیا کہ جن بادشاہوں کی سلطنت اور انکی دی ہوئی عزتوں پر تم مفتون ہو رہے ہو، تو خوب سمجھ لو کہ کل سلطنت و عزت کا اصلی مالک خداوند قدوس ہے اسی کے قبضہ قدرت میں ہے جس کو چاہے دے اور جس سے چاہے سلب کر لے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلِکہہ دیجیےquli
  2. ٱللَّهُمَّاے اللہl-lahuma
  3. مَـٰلِكَاے مالکmālika
  4. ٱلْمُلْكِبادشاہت کےl-mul'ki
  5. تُؤْتِىتو دیتا ہےtu'tī
  6. ٱلْمُلْكَبادشاہتl-mul'ka
  7. مَنجس کوman
  8. تَشَآءُتو چاہتا ہےtashāu
  9. وَتَنزِعُتو چھین لیتا ہےwatanziʿu
  10. ٱلْمُلْكَبادشاہتl-mul'ka
  11. مِمَّنجس سےmimman
  12. تَشَآءُتو چاہتا ہےtashāu
  13. وَتُعِزُّاور تو عزت دیتا ہےwatuʿizzu
  14. مَنجس کوman
  15. تَشَآءُتو چاہتا ہےtashāu
  16. وَتُذِلُّتو ذلیل کرتا ہےwatudhillu
  17. مَنman
  18. تَشَآءُ ۖاور جس کو تو چاہتا ہےtashāu
  19. بِيَدِكَتیرے ہاتھ میںbiyadika
  20. ٱلْخَيْرُ ۖبھلائی ہےl-khayru
  21. إِنَّكَبیشک توinnaka
  22. عَلَىٰاوپرʿalā
  23. كُلِّہرkulli
  24. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  25. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں