تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
"مکر" کہتے ہیں لطیف و خفیہ تدبیر کو۔ اگر وہ اچھے مقصد کے لئے ہو۔ اچھا ہے۔ اور برائی کے لئے ہو تو برا ہے اسی لئے وَ لَا یَحِیۡقُ الۡمَکۡرُ السَّیِّیُٔ (فاطر۔۴۳) میں مکر کے ساتھ سَّیِّیُٔ کی قید لگائی۔ اور یہاں خدا کو خَیْرُالْمٰکِرِیْنَ کہا۔ مطلب یہ ہے کہ یہود نے حضرت عیسٰیؑ کے خلاف طرح طرح کی سازشیں اور خفیہ تدبیریں شروع کر دیں۔ حتیٰ کہ بادشاہ کے کان بھر دئیے کہ یہ شخص معاذ اللہ ملحد ہے۔ تورات کو بدلنا چاہتا ہے سب…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں