مواد پر جائیں
Quran Maqasid

آیتِ مباہلہ

سورہ آلِ عمران، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فمن حاجك فيه من بعد ما جاءك من العلم فقل تعالوا ندع ابناءنا وابناءكم ونساءنا ونساءكم وانفسنا وانفسكم ثم نبتهل فنجعل لعنت الله على الكاذبين

پھر اگر یہ لوگ عیسیٰ کے بارے میں تم سے جھگڑا کریں اور تم کو حقیقت الحال تو معلوم ہو ہی چلی ہے تو ان سے کہنا کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں اور عورتوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں اور عورتوں کو بلاؤ اور ہم خود بھی آئیں اور تم خود بھی آؤ پھر دونوں فریق (خدا سے) دعا والتجا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت بھیجیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 61
  • پارہ 3
  • صفحہ 57

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا کہ نصاریٰ نجران اس قدر سمجھانے پر بھی اگر قائل نہ ہوں تو ان کے ساتھ "مباہلہ" کرو جس کی زیادہ موثر اور مکمل صورت یہ تجویز کی گئ کہ دونوں فریق اپنی جان سے اور اولاد سے حاضر ہوں اور خوب گڑگڑا کر دعا کریں کہ جو کوئی ہم میں جھوٹا ہے اس پر خدا کی لعنت اور عذاب پڑے۔ یہ "مباہلہ" کی صورت پہلے ہی قدم پر اس بات کا اظہار کر دے گی کہ کون فریق کس حد تک خود اپنے دل میں اپنی صداقت و حقانیت پر وثوق و یقین…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَنْتو جو کوئیfaman
  2. حَآجَّكَجھگڑا کرے تجھ سےḥājjaka
  3. فِيهِاس کے معاملے میںfīhi
  4. مِنۢاس کےmin
  5. بَعْدِبعد کہbaʿdi
  6. مَاmā
  7. جَآءَكَآگیا تیرے پاسjāaka
  8. مِنَمیں سےmina
  9. ٱلْعِلْمِعلمl-ʿil'mi
  10. فَقُلْتو کہہ دیجئیےfaqul
  11. تَعَالَوْا۟آؤtaʿālaw
  12. نَدْعُہم بلاتے ہیںnadʿu
  13. أَبْنَآءَنَااپنے بیٹوں کوabnāanā
  14. وَأَبْنَآءَكُمْاور تمہارے بیٹوں کوwa-abnāakum
  15. وَنِسَآءَنَااور ہم اپنی عورتوں کوwanisāanā
  16. وَنِسَآءَكُمْاور تمہاری عورتوں کوwanisāakum
  17. وَأَنفُسَنَااور ہم خود بھیwa-anfusanā
  18. وَأَنفُسَكُمْاور تم بھی (تمہارے نفسوں کو بھی)wa-anfusakum
  19. ثُمَّپھرthumma
  20. نَبْتَهِلْہم بدعا کریںnabtahil
  21. فَنَجْعَلہم ڈالیںfanajʿal
  22. لَّعْنَتَلعنتlaʿnata
  23. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  24. عَلَىپرʿalā
  25. ٱلْكَـٰذِبِينَجھوٹوںl-kādhibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں