مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 84

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل امنا بالله وما انزل علينا وما انزل على ابراهيم واسماعيل واسحاق ويعقوب والاسباط وما اوتي موسى وعيسى والنبيون من ربهم لا نفرق بين احد منهم ونحن له مسلمون

کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو پروردگار کی طرف سے ملیں سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 84
  • پارہ 3
  • صفحہ 61

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو کچھ جس زمانہ میں خدا کی طرف سے اترا یا کسی پیغمبر کو دیا گیا، ہم بلا تفریق سب کو حق مانتے ہیں ایک مسلم فرمانبردار کا یہ وتیرہ نہیں کہ خدا کے بعض پیغمبروں کو مانے بعض کو نہ مانے، گویا اخیر میں وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ کہہ کر اسلام کی حقیقت بتلا دی اور آگاہ کر دیا کہ اسلام کسی نبی برحق اور کسی آسمانی کتاب کی تکذیب کا روادار نہیں۔ اس کے نزدیک جس طرح قرآن کریم اور پیغمبر عربی ﷺ کا نہ ماننا کفر ہے ایسے ہی کسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. ءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannā
  3. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  4. وَمَآاور جوwamā
  5. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  6. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  7. وَمَآاور جوwamā
  8. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  9. عَلَىٰٓپرʿalā
  10. إِبْرَٰهِيمَابراہیمib'rāhīma
  11. وَإِسْمَـٰعِيلَاور اسماعیل پرwa-is'māʿīla
  12. وَإِسْحَـٰقَاور اسحاق پرwa-is'ḥāqa
  13. وَيَعْقُوبَاور یعقوب پرwayaʿqūba
  14. وَٱلْأَسْبَاطِاور اولاد جو یقوب پرwal-asbāṭi
  15. وَمَآاور جوwamā
  16. أُوتِىَدیے گئےūtiya
  17. مُوسَىٰموسیmūsā
  18. وَعِيسَىٰاور عیسیwaʿīsā
  19. وَٱلنَّبِيُّونَاور تمام انبیاءwal-nabiyūna
  20. مِنسےmin
  21. رَّبِّهِمْان کے رب کیطرفrabbihim
  22. لَانہیںlā
  23. نُفَرِّقُہم تفریق کرتےnufarriqu
  24. بَيْنَدرمیانbayna
  25. أَحَدٍۢکسی ایک کےaḥadin
  26. مِّنْهُمْاس میں سےmin'hum
  27. وَنَحْنُاور ہمwanaḥnu
  28. لَهُۥواسطے اس کےlahu
  29. مُسْلِمُونَفرماں بردار ہیںmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں